تر ک صدر طیب اردوان کا ‘عالم اسلام’ سے غزہ کے معاملے پر کارروائی کا مطالبہ
انقرا: ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کے معاملے پر متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر کارروائی کی جائے۔رجب طیب اردوان نے اپنی جماعت اے کے پی کے اراکین اسمبلی سے بات کرتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کے پیش نظر متحد ہو کر کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ میں عالم اسلام سے کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ متفقہ فیصلے کے لیے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل صرف غزہ کے لیے خطرہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔طیب اردوان نے رفح پر ہونے والے اسرائیلی بدترین اقدامات پر اقوام متحدہ کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے عملے کی حفاظت بھی نہیں کرسکتی ہے، آپ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کس بات کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا اسپرٹ غزہ میں دفن ہوشکا ہے۔