آئرلینڈ، ناروے، اسپین کا فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کا (28 مئی ) سے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان یورپی ملک بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں ان تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے کی جانی والی ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔پریس کانفرنس کے دوران ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ کل ہم ناروے اور آئرلینڈ کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ایک اور عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اتوار کے روز رفح پر کیے گئے حملے میں مزید 35 فلسطینی مارے گئے، اس حملے نے اسرائیل کے ساتھ اسپین، آرلینڈ اور ناروے کے تناؤ میں مزید کردیا جس کے بعد ان ممالک نے آج ایک بار پھر فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اپنے اعلان کا اعادہ کیا۔اتوار کے روز کی گئی اسرائیلی بمباری کی تینوں یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے سخت مذمت کی اور فوری مستقل جنگ بندی اور دو ریاستی حل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔برسلز میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناروے کے وزیر خارجہ نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی جے) کے فیصلے کے لازم عمل ہونے پر زور دیا جس میں اسرائیل کو رفح میں جارحیت بند کرنے کا حکم دیا گیا۔انہوں نے زور دیا کہ رفح میں جاری جنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے عالمی عدالت کے لازمی اقدامات پر کاربند رہنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔