رفح پر حملے ’انتہائی سنگین‘ ہیں، تحقیقات کریں گے؛ اسرائیلی فوجی پراسیکیوٹر
تل ابیب: اسرائیل کی اعلیٰ فوجی پراسیکیوٹر نے رفح پر فضائی حملوں کو ’انتہائی سنگین‘ قرار دیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کریں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی اعلیٰ فوجی پراسیکیوٹر میجر جنرل یفات تومر ہروشلمی نے رفح کی خیمہ بستی پر فضائی حملے میں ہونے والی تباہی اور شہریوں کے جانوں کے نقصان کو انتہائی سنگین قرار دیا۔میجر جنرل یفات تومر یروشلمی نے اسرائیل بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں عام شہریوں کے جانی نقصان پر دلی افسوس ہے۔اسرائیلی فوج کی اعلیٰ پراسیکیوٹر نے یقین دہانی کرائی کہ اس حملے کی باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی۔ اس معاملے کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے۔
Load/Hide Comments