بیلا حدید کا کانز میلے میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا منفرد انداز
پیرس: امریکا کی ٹاپ ماڈل بیلا حدید نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منفرد انداز اپنایا ہے۔سوشل میڈیا پر ماڈل کی مختلف ویڈیوز وائرل ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے کیفیہ ڈیزائن والا لباس پہنا ہوا ہے۔بیلا حدید کو کچھ دن قبل کانز میلے میں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا تھا لیکن اب انہوں نے اپنے نئے لباس سے سب کو خاموش کرادیا۔واضح رہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ کیٹ بلانچٹ نے بھی فلسطینی جھنڈے سے مشابہہ لباس پہن کر فلسطینی ایشو کو اجاگر کیا تھا۔
Load/Hide Comments