نواز الدین صدیقی کا بڑا بھائی فراڈ کے مقدمے میں گرفتار

ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی کے بڑے بھائی ایاز الدین کو پولیس نے فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے بھائی کو اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں پولیس نے جعل سازی کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ایاز الدین پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم نامے کی ایک جعلی کاپی سرکاری ادارے میں جمع کرائی تھیں۔جعلسازی ظاہر ہونے پر رواں برس مارچ میں ایاز الدین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر گرفتاری عمل میں آئی۔بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی جانب سے اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں