امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں دہشت گردی کا خطرہ

ٹی20 ورلڈکپ کے دوران امریکا اور ویسٹ انڈیز میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اور شدت پسند تنظیم داعش نے ورلڈ کپ میچز میں حملوں کی دھمکی دی ہے۔ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ 9جون کو نیو یارک میں پاک بھارت میچ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جبکہ داعش نے ویسٹ انڈین بورڈ کو بھی دھمکی بھیجی ہے۔امریکی اور ویسٹ انڈیز کے سکیورٹی اداروں نے دھمکی موصول ہونے کے بعد ورلڈکپ کے لیے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردئیے ہیں۔امریکی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز آئندہ ماہ دو جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں