راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے
کراچی: تاریخ ساز ریکارڈز کے حامل راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے اور یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان میں کسی فرد نے ایک دن میں اتنے زیادہ عالمی ریکارڈ توڑے، راشد کے مجموعی ریکارڈ کی تعداد 121 ہوگئی۔پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم امریکا، جرمنی، بھارت، سوئزر لینڈ اور انگلینڈ سمیت متعدد ممالک کےعالمی ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔راشد نسیم نے پہلے دن ہفتے کو 9 اور اگلے روز 11 ریکارڈ توڑے۔ انہوں نے ماشل آرٹس کیٹیگری میں بھارت کے بھی دو ریکارڈ توڑے اور پنچ کیٹیگری میں دو عالمی ریکارڈ بنائے جبکہ دو ریکارڈ لاٹھی، ایک ریکارڈ بلون برسٹنگ کیٹیگری، ایک ریکارڈ نی اسٹرائیک، ایک ریکارڈ کہنی کے ساتھ اخروٹ توڑنے کا بنایا، یک ریکارڈ ایلبو اسٹرائیک اور ایک ریکارڈ فائر اسٹف کیٹیگری میں قائم کیا۔پہلے ریکارڈ میں ہاتھوں پر باکسنگ گلوز پہن کر 392 کے مقابلے میں 350 مکے برسا کر انگلینڈ کا ریکارڈ توڑا، ایک اور پنچ کیٹیگری میں ہاتھوں میں 1 کلو وزن پکڑ کر 161 مکے مارنے کا ریکارڈ 171 مکے مار کر توڑ دیا، یہ ریکارڈ پاکستان کے پاس تھا۔ تیسرے ریکارڈ میں 160 کے مقابلے میں 172 اخروٹ کہنی سے توڑے، چوتھے ریکارڈ میں 3 منٹ میں انڈیا کے چنے شرما کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 3 منٹ میں 820 کہنیاں ماری تھیں۔ راشد نسیم نے 882 کہنیوں کے وار کیے اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔پانچویں ریکارڈ میں امریکا کے اجوال شرما کے 5 کلو وزن باندھ کر ایک منٹ میں 83 مرتبہ گھٹنے مارنے کے ریکارڈ کو توڑا اور 88 مرتبہ گھٹنے مارے۔ ریکارڈ نمبر 6 میں غبارے کو مکوں کی مدد سے پھاڑنا تھا، راشد نسیم نے کامیابی سے ایک منٹ میں 100 غبارے پھاڑ دیے، اس سے پہلے یہ ریکارڈ 72 کا تھا۔ ساتویں اور آٹھویں ریکارڈ میں لاٹھی کو 442 کے مقابلے میں 481 مرتبہ جبکہ اسی کیٹیگری کے 3 منٹ میں لاٹھی مارنے کے 1159 مارنے کے ریکارڈ کو 1285 مرتبہ مار کر توڑ دیا۔