وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی فوری امریکا بدری کا معاملہ ایک بار پھر ٹل گیا

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکا حوالگی کے خلاف نئی اپیل کا حق مل گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جولین اسانج کو لندن ہائی کورٹ نے اپیل کی اجازت دے دی جس کے بعد ان کی فوری امریکا بدری کا معاملہ ایک بار پھر ٹل گیا ہے۔واضح رہے کہ 2019 سے جیل میں قید جولین اسانج خفیہ معلومات افشا کرنے پر امریکا کو مطلوب ہیں۔ہائی کورٹ نے 2021 میں جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کا حق میں فیصلہ دیا تھا جبکہ برطانوی سپریم کورٹ نے بھی 2022 میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔رپورٹ کے مطابق وکلا کا مؤقف تھا کہ جولین اسانج کے خلاف مقدمہ سیاسی محرکات کے سبب بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں