پاکستان نژاد برطانوی اداکار رض احمد کاغزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
لندن: پاکستان نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔انسٹاگرام پوسٹ پر اداکار نے لکھا کہ رفح پر اسرائیلی حملوں نے 13 لاکھ فلسطینیوں کی جان کو خطرے میں ڈال دیا اور ان میں چھ لاکھ بچے شامل ہیں۔انہوں نے لکھا کہ فلسطین میں عارضی نہیں بلکہ مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے اور غزہ میں قتل و غارت گری بند ہونی چاہئے۔رض احمد نے مزید لکھا کہ دنیا میں کہیں بھی بچوں کے قتل عام کیلئے کوئی دلیل نہیں دی جاسکتی ہے۔اداکار نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ معصوم زندگیوں کو بچانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں۔
Load/Hide Comments