غزہ کے حق میں امریکی طلبہ کا احتجاج، گریجویشن تقریب میں فلسطینی رومال پہن کر آگئے
غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مظلوم شہریوں پر صیہونی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ڈیوک یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب کے دوران فلسطین کے حامی طلبہ فلسطینی رومال کفّیہ پہن کر شریک ہوئے اور فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگائے۔بعد ازاں طلبہ نے اسرائیل حامی امریکی مزاحیہ اداکار جیری سینفیلڈ کو گریجویشن تقریب میں بطور مہمان مدعو کرنے پر تقریب سے واک آؤٹ کیا۔فلوریڈا میں فلسطینی پرچم تھامے خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لوگوں نے سڑکوں پر مارچ کیا۔
Load/Hide Comments