جسٹن بیبر اور اہلیہ کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع

عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور اُن کی اہلیہ ہیلی بیبر بہت جلد اپنے پہلے بچے کا دُنیا میں استقبال کریں گے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن بیبر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اہلیہ ہیلی بیبر کے ہمراہ لی گئیں چند تصاویر پوسٹ کیں۔جسٹن بیبر نے ان تصاویر کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سُنائی کہ وہ اور ہیلی بیبر بہت جلد اپنے پہلے بچے کے والدین بننے والے ہیں۔گلوکار کی جانب سے اعلان کے بعد ہالی ووڈ فنکاروں سمیت مداحوں نے اس جوڑی کو مبارکباد دی اور اُن کے بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہیلی بیبر کے حمل کی خبر، اُس وقت سامنے آئی کہ جب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ جسٹن بیبر کے ساتھ اُن کی ازدواجی زندگی کافی مسائل کا شکار ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر پہلے بچے کی پیدائش کی خبر پر بہت خوش ہیں، وہ اپنے خاندان کو بڑھانے اور پہلے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہنے کا انتظار نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر نے سال 2018 میں شادی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں