دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عارضی ضمانت منظور، فوری رہائی کا حکم
نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے مودی کے سیاسی حریف اروند کیجریوال کی عارضی ضمانت کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی اعلیٰ عدالت نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال کی عارضی ضمانت منظور کرلی ، اروندکیجریوال کو یکم جون تک لوک سبھا انتخابات کیلئے سیاسی سرگرمیوں کیلئے ضمانت دی گئی۔اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ آپ پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہی تھیں، کیجریوال کی گرفتاری کو حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے تیار کی گئی سیاسی سازش قرار دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اروندکیجریوال کو 21مارچ کو شراب پالیسی کیس کی تحقیقات کیلئے گرفتارکیا گیاتھا۔
Load/Hide Comments