محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری کردیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں سے فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری کردیا گیا۔ذرائع کےمطابق پی سی بی کے شعبہ لاجسٹک کو محمد عامر کے لیے فلائٹ بکنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، اور ان کی جلد ڈبلن روانگی کے انتظامات کیے جارہےہیں۔واضح رہے کہ ویزا مسائل کی وجہ سے محمد عامر ٹیم کے ساتھ ڈبلن نہیں جاسکے تھے۔ ٹیم ارکان کے ساتھ محمد عامر کی ویزا درخواست بھی جمع کروائی گئی تھی تاہم آئِرلینڈ ایمبسی نے انہیں ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔پی سی بی نے اس حوالے سے مہمان کرکٹ بورڈ آئرلینڈ کو احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا، اور محمد عامر کی دوبارہ ویزا درخواست جمع کروائی گئَی۔ جس کے بعد اب انہیں کلیئرنس کے بعد ویزا جاری کردیا گیا ہے۔محمد عامر کےویزے کو ممکن بنانے میں پی سی بی سربراہ محسن نقوی نے ذاتی دل چسپی لی جس کی وجہ سے پیسر کو کلیئرنس ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں