بنگلہ دیشی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ
بنگلہ دیش کے شہر چٹوگرام میں فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق چٹوگرام میں ٹرینر لڑاکا طیارہ فنی خرابی کے باعث دریا میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔دونوں پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے جان بچانے میں کامیاب رہے۔ویڈیو میں شعلوں میں لپٹ فائر جیٹ کو پانی میں گرتے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔چٹوگرام میٹروپولیٹن پولیس کی ڈپٹی کمشنر شکیلہ سلطانہ کا کہنا ہے کہ طیارہ ٹکڑے ٹکرے ہوکر بکھر گیا جبکہ طیارہ بوٹ کلب کے پیچھے دریائے کرنافولی میں گر کر تباہ ہوا ہے۔روسی ساختہ وائی اے کے 130 کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک جدید تربیتی طیارہ ہے اور اسے چوتھی اور پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کی تربیت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔طیارے کو ہلکے جنگی طیارے کے دور پر اور بطور جاسوس طیارے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، بنگلہ دیشی فضائیہ کے بیڑے میں درجنوں طیارے موجود ہیں۔