کامیڈی فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کیخلاف اجمیر عدالت میں شکایت درج
اجمیر: بالی وڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فرنچائز ’جولی ایل ایل بی‘ کی تیسری فلم کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے اور اس کی شوٹنگ کا آغاز بھی ہوگیا ہے لیکن فلم کیلئے ایک قانونی مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اجمیر کے ایک قانون دان نے فلم کے خلاف ایک پٹیشن عدالت میں دائر کی ہے جس میں فرنچائز پر عدالتی نظام کی توہین کا الزام لگایا گیا ہے۔اجمیر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چندرابن سنگھ راٹھور نے درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ فلم سے بھارت میں عدالتی نظام کا وقار مجروح ہوا ہے۔دوسری جانب بلاک بسٹر کامیڈی سیریز ’جولی ایل ایل بی‘ کی تیسری فلم کیلئے اکشے کمار، ارشد وارثی اور سورابھ شکلا نے تیاریاں پکڑ لیں۔
Load/Hide Comments