کینیڈا: فلسطینی رومال پہننے پر 3 قانون سازوں کو اونٹاریو اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں 3 قانون سازوں کو فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی علامت کے طور پر پہنا جانے والا رومال ’کوفیہ‘ پہننے پر قانون ساز اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا۔6 مئی کو آزاد قانون ساز سارہ جاما نے احتجاجاً کوفیہ پہنا تھا جنہیں ایوان سے باہر نکال دیا گیا تھا۔اس کے بعد نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کے قانون ساز جوئل ہارڈن اور کرسٹین وونگ تام نے بھی کوفیہ پہنا اور سارہ جاما سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے باہر چلے گئے۔اونٹاریو اسمبلی کےاسپیکر کا کہنا ہےاسمبلی کی عمارت کے باہر کوفیہ پہننے کی اجازت ہے لیکن ایوان میں اس کی اجازت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں