یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار

یوکرینی صدر ولودیمر زیلنسکی اور دیگر اعلیٰ فوجی عہدیداروں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی عین موقع پر پکڑی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قتل کی یہ سازش روس یا کسی اور دشمن ملک میں نہیں بلکہ یوکرین میں ہی صدر سمیت اعلیٰ حکام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے والے اسٹیٹ گارڈز کے دو کرنل رچا رہے تھے۔یوکرین کے سیکیورٹی سروسز کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ولودیمر زیلنسکی اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے دو کرنل رینک کے اسٹیٹ گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے دونوں افسران فروری 2022ء میں شروع ہونے والی روس جنگ سے پہلے بھرتی ہوئے تھے اور روس کے ایجنٹ تھے۔ پورا نیٹ ورک پکڑا گیا۔یوکرین سیکیورٹی سروس کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان دونوں افسران کو ایسے کسی شخص کو تلاش کرنا تھا جو صدر کی سیکیورٹی پر مامور ہو اور صدر کو یرغمال بناکر قتل کرسکے۔تاحال روس کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں