مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی

سری نگر : جنت نظیر وادی کے ضلع پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے قافلے میں شامل ایک گاڑی پر چاروں اطراف سے گھیر کر اندھا دھند گولیاں برسادی گئیں۔یہ حملہ اتنا اچانک اور مؤثر منصوبہ بندی سے کیا گیا تھا کہ انڈین ایئر فورس کے اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔گاڑی میں بھارتی فضائیہ کے 4 اہلکار موجود تھے جو حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بھارتی فوج کے قافلے کو چکمہ دے کر بآسانی فرار ہوگئے۔قافلے میں شامل دیگر اہلکاروں نے زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک اہلکار کی موت کی تصدیق کردی گئی جب کہ دیگر 4 شدید زخمی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں