نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستان کی نامور کوہ پیما نائلہ کیانی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لیا، جس کے بعد وہ پاکستان کی تاریخ میں 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں اور مختصر مدت میں یہ کارنامہ انجام دینے کا ریکارڈ بنایا۔نیپال سے موصول اطلاعات میں بتایا گیا کہ نائلہ کیانی نے نیپال کے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 9:35 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 8:50 بجے) دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ناقابل یقین حد تک مشکل پہاڑ مکالو کو کامیابی سے سر کر کے ایک اور تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئجیں۔نائلہ کیانی نے امیجن نیپال سے شیرپا گیلگن ڈائی کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ہر قدم پر نائلہ کی حمایت کی اور اس کامیابی کو ممکن بنایا۔نائلہ کیانی نے دنیا بھر میں موجود 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں تین سال کے عرصے میں سر کی ہیں، جس کے بعد اب انہوں نے 11 چوٹیاں مختصر مدت میں سر کرنے کا ریکارڈ بھی بنا لیا ہے۔پاکستان میں تعینات نیپال کے سفیر تاپش ادیکاری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی کوہ پیماوں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون یقینی بنا سکتے ہیں، پاکستان ہمارا دوست ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں