ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ : پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

کھٹمنڈو: نیپال میں ہونے والی ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی روپ اسکیپرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انڈر 10 اور انڈر13 کیٹیگری کے مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔انڈر 10 میں معاویہ سعید نے باؤنس ہوپ میں اور انڈر 13 میں محمد حسین نے سپیڈ ایونٹ میں گولڈ میڈلز حاصل کئے، بھارت نے دوسری اور نیپال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان نے ایونٹ کے پہلے روز دو گولڈ اور چار سلور میڈلز جیت لئے، محمد حسین اور ماویہ سعید نے انڈیورنس ایونٹ میں سلور میڈلز بھی جیتے، سیدہ وریشہ نے انڈر 13 فری سٹائل سپیڈ اور اینڈیورینس ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں