برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا، حکمران جماعت کو شکست

لندن: برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے جس کے مطابق لیبر پارٹی نے میدان مار لیا جبکہ حکمران جماعت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران لیبر پارٹی 102 حلقوں میں ایک ہزار 26 کونسلرز کی کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی، حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے صرف 5 حلقوں میں 479 کونسلرز کامیابی حاصل کر پائے ہیں۔107 میں 102 کونسلز کے نتائج موصول ہوئے، لبرل ڈیموکریٹ پارٹی 9 حلقوں میں 505 کونسلرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، 224 آزاد امیدوار جبکہ گرین پارٹی کے 107 کونسلرز کامیاب قرار پائے۔دوسری جانب لیبر پارٹی لیڈر سر کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ نتائج سے کنزرویٹو پارٹی کو واضح پیغام ملا ہے کہ برطانیہ کی عوام رشی سونک اور ان کی ناقص پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں۔میئر کی 11 نشستوں میں سے 4 کے نتائج آگئے، لیبر پارٹی کو نارتھ ایسٹ، مشرقی مڈلینڈز، یارک اور نارتھ یارکشائر میں کامیابی ملی ۔برطانوی وزیراعظم نے شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ لیبرپارٹی کی جیت سے مایوسی ہوئی، مستقبل میں سیاسی رہنما کی حیثیت سے اپنے کام پر توجہ رکھوں گا، محنتی اور کام کرنے والے کونسلر کھونا افسوس کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں