شہرہ آفاق کامیڈین پروگرام ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے پہلے سیزن کا اختتام

ممبئی: نیٹ فلکس کے شہرہ آفاق کامیڈین پروگرام ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے پہلے سیزن کا اختتام ہوگیا۔شو میں شریک نامور اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے سیزن کے ختم ہونے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے پہلے سیزن کی آخری قسط کو ریکارڈ کرادیا اور کامیڈی کا یہ سفر بہت شاندار تھا۔لیجنڈری کامیڈین کپل شرما کی میزبانی میں نئے شو کا آغاز 30 مارچ 2024 کو ہوا تھا اور دو ماہ کے اندر ہی اس کے پہلے سیزن کا اختتام ہوگیا ہے۔’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں اب تک رنبیر کپور، نیتو کپور، روہت شرما، شریاز اییر، دلجیت دوسانج، پرینیتی چوپڑا، امتیاز علی، وکی کوشل اور لیجنڈری عامر خان نے شرکت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں