کینیڈا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے کینیڈا کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، آل راؤنڈر سعد بن ظفر کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔کینیڈا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کر رہا ہے، انہیں گروپ اے میں امریکا، بھارت، پاکستان اور آئرلینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔سعد ظفر کینیڈا کی 15 رکنی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے، کینیڈا کی کرکٹ ٹیم میں ایک ٹریولنگ ریزرو کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون 2024ء سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہا ہے۔
ٹورنامنٹ میں کینیڈا کا پہلا میچ یکم جون کو ڈیلاس میں امریکا کے خلاف ہوگا۔کینیڈین اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہےسعد بن ظفر، ہارون جانسن، دلون ہیلیگر، دلپریت باجوہ، ہرش ٹھاکر، جیریمی گورڈن، جنید صدیقی، کلیم ثنا، کنورپال تتھگور، نونیت دھالیوال، نکولس کیرٹن، پرگٹ سنگھ، رویندرپال سنگھ، ریان خان پٹھان، ریان خان ریزرو کھلاڑی: تاجندر سنگھ، آدتیہ وردھاراجن، عمار خالد، جتندر ماتارو، پروین کمار

اپنا تبصرہ بھیجیں