ایلون مسک بھارت کا دورہ ملتوی کر کے اچانک چین پہنچ گئے

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایلون مسک غیر اعلانیہ دورے پر چین پہنچ گئے جہاں انہوں نے بیجنگ میں چینی وزیراعظم سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی کاروباری شخص ایلون مسک کا چین کا دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہوں نے ایک ہفتہ قبل بھارت کا دورہ منسوخ کیا تھا جہاں ان کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہونی تھی۔چینی وزیر اعظم لی چیانگ کے ساتھ ایلون مسک کی ملاقات اس وقت ہوئی جب چین 25 اپریل سے 5 مئی تک ہونے والے بیجنگ موٹر شو میں اپنی جدید ترین الیکٹرک گاڑیوں کی نمائش کر رہا ہے۔اتوار کو ہونے والی ملاقات کے دوران لی چیانگ نے ایلون مسک سے امید کا اظہار کیا کہ چین میں ٹیسلا کی ترقی کو چین-امریکا اقتصادی اور تجارتی تعاون کی کامیاب مثال کہا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں