بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
پٹنہ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدر، موجودہ وزیر خارجہ اور مودی کے دیرینہ دوست امیت شاہ جلسے سے روانگی کے وقت ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 59 سالہ وزیر خارجہ امیت شاہ ریاست بہار میں انتخابی مہم کے دوران اُن کا ہیلی کاپٹر اُڑان بھرتے وقت پائلٹ کے قابو سے باہر ہوگیا اور تھوڑی اونچائی پر جاکر دائیں جانب جھولتے ہوئے دوبارہ زمین سے ٹکرا گیا۔تاہم پائلٹ نے مہارت اور ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر پر کنٹرول حاصل کرلیا اور کامیابی سے پرواز بھرلی۔ اس حادثے میں امیت شاہ اور ان کے دیگر ساتھی مکمل طور پر محفوظ رہے تاہم ہیلی کاپٹر کو کچھ نقصان پہنچا۔یاد رہے کہ 5 سال قبل بھی امیت شاہ اپنے ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے پاؤں پھسلنے کی وجہ سے گر گئے تھے اور انھیں معمولی چوٹیں آئی تھیں۔
Load/Hide Comments