اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
اسلام آباد: اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے اٹھارہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا۔قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد السلام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نماٸندہ اولمپیئن منظور الحسن کے ہمراہ فاٸنل ٹراٸلز کے بعد نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔ٹیم میں سات ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ عماد شکیل بٹ کو قومی ہاکی ٹیم کا کپتان اور ابوبکر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، قومی اسکواڈ 2 مٸی کو ملائیشیا روانہ ہوگا۔دیگر کھلاڑیوں عبداللہ ، منیب الرحمن ، اسامہ بشیر، احتشام ، ایم عبداللہ سفیان ، سلمان رزاق، ارشد لیاقت، معین شکیل، ذکریا حیات، مرتضیٰ یعقوب، غضنفر علی، عبد الرحمٰن سینٸر، حنان شاہد، رانا وحید اور اعجاز احمد شامل ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہترین ٹیم تیار کرنے کی کوشش کی، جو ٹیم میں شامل نہیں وہ مزید محنت کریں، ہمارا ٹارگٹ نیشنز ہاکی کپ ہے۔انہوں نے کہا کہ اذلان شاہ کے بعد نیشنز کپ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، ہمیں اذلان شاہ کپ کے نتاٸج کی فکر نہیں، ہم نے ایک بہتر ٹیم تیار کرنی ہے، کھلاڑیوں نے اچھا رزلٹ دکھایا تو ایونٹ جیت سکتے ہیں۔