ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی

انڈین پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران ٹم ڈیوڈ کے چھکے سے اسٹینڈ میں موجود تماشائی منہ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگیا۔ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں اتوار کو ممبئی انڈینز اور دہلی کیپیٹلز کے میچ کے دوران اسٹینڈ میں موجود ایک تماشائی نے ممبئی انڈینز کے بیٹسمین ٹم ڈیوڈ کی جانب سے لگایا گیا چھکا کیچ کرنے کی کوشش کی جو اسکو مہنگی پڑگئی۔گیند کو اپنی طرف آتا دیکھ کر تماشائی نے کیچ لینے کی کوشش کی لیکن گیند اسکے ہاتھوں میں آنے کے بجائے سیدھی چہرے پر جا لگی جس سے اسکا خون بہنا شروع ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں