امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور

واشنگٹن: امریکی کانگریس نے ٹاک ٹاک پر پابندی یا چینی کمپنی بائیٹ ڈانس سے الگ کرنے کے لیے درکار قانون سازی کی منظوری دےدی اور بل منظوری کے بعد دستخط کے لیے صدر جوبائیڈن کو بھیج دیا جائے گا۔غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کی مذکورہ قانون سازی امریکا کی جانب سے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کو دیا جانے والا 95 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکیج کا حصہ ہے جس کی ایوان نمائندگان کے بعد کانگریس نے بھی منظوری دے دی ہے اور صدر کے دستخط کے ساتھ ہی باقاعدہ قانونی شکل اختیار کرجائےگا۔امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے 18 کے مقابلے میں 79 ارکان کی واضح اکثریت سے منظور ہوا اور صدر جوبائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ بل پر فوری دستخط کردیں گے۔بل کے تحت بائیٹ ڈانس ایک سال کے اندر اندر ایپ فروخت کرے گی یا امریکا میں ایپل اور گوگل ایپ اسٹور سے خارج کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں