انڈیا کی میگا سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898AD‘ کا دھماکے دار ٹیزر جاری

ممبئی: انڈیا کی میگا بجٹ فلم ’کالکی 2898AD‘ کا دھماکے دار ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔ناگ ایشون کی ہدایت کاری میں بننے والی سائنس فکشن فلم میں لیجنڈری اداکار امیتابھ کے کردار کو متعارف کرایا گیا۔بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گرم ہیں کہ فلم 24 مئی کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کردی جائے گی جبکہ اس کا حتمی اعلان آنا باقی ہے۔ایکشن تھرلر ’کالکی 2898AD‘ میں لیجنڈری کمل ہاسن، پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ذرائع کے مطابق جون میں کمل ہاسن کی فلم ’انڈیا2‘ ریلیز ہوگی اسی لئے پرابھاس کی فلم کو مئی میں ریلیز کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ ’کالکی2898AD‘ کے نارتھ انڈین حقوق 100 کروڑ میں فروخت کیے گئے ہیں جبکہ ’پشپا2‘ کے حقوق 200 کروڑ میں فروخت ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں