مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام

بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس نے الیکشن کمیشن میں شکایت دائر کرتے ہوئے ہندو قوم پرست بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر اپنی انتخابی مہم کے دوران کھلم کھلا مسلمان اقلیت کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بھارت آئینی طور پر ایک سیکرلر ملک ہے اور اس کا انتخابی ضابطہ اخلاق مذہبی جذبات پر لوگوں سے ووٹ مانگنے پر پابند عائد کرتا ہے۔مودی کی سب سے پہلے ہندو نظریے والی سیاست ان کی انتخابی مہم کا کلیدی جزو ہے اور ان کے مخالفین ان پر بھارت کی 20 کروڑ مسلمان آبادی کو کم تر قرار دینے کا الزام لگا رہے ہیں۔بھارتی وزیراعظم عمومی طور پر مذہب کا واضح حوالہ دینے سے اجتناب برتتے ہیں، لفظ ’ہندو‘ ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 76 صفحات پر مشتمل منشور میں موجود نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں