فائرنگ حملے کے بعد سلمان خان نے اپنی پہلی ویڈیو پوسٹ کردی

دبئی: گھر پر فائرنگ حملے کے بعد بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کی انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ سامنے آگئی۔سلمان خان کے ممبئی والے گھر میں پچھلے ہفتے فائرنگ کی گئی تھی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اداکار کی سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی۔اداکار کو گزشتہ روز ممبئی ائرپورٹ پر دیکھا گیا تھا اور یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ دبئی جارہے ہیں۔اب سلمان خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو ڈال دی ہے جس میں نظر آتا ہے کہ وہ دبئی کی ایک عمارت کی بالکونی میں موجود ہیں۔اداکار نے بتایا کہ وہ دبئی میں ایک کراٹے ایونٹ میں شرکت کیلئے آئے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے ایونٹ آرگنائزر سے تعارف بھی کرایا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی مداحوں کا تانتا بندھ گیا اور وہ سلمان خان کی سلامتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں