غزہ میں اسرائیلی فوج کے قبضے میں رہنے والے ہسپتال سے 200 لاشیں برآمد

غزہ: خان یونس کے نصر میڈیکل کمپلیکس میں اجتماعی قبر سے 200 کے قریب لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جہاں 6 ماہ تک اسرائیلی فوج نے قبضہ کر رکھا تھا جبکہ علاقے میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق خان یونس کے نصر میڈیکل کمپلیکس میں ہفتے کو متعدد لاشیں برآمد ہوئی تھیں اور اتوار کو مزید لاشیں نکال لی گئی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر اجتماعی قبر سے 180 لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور کارکن مزید کھدائی کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے مذکورہ ہسپتال کا قبضہ 7 اپریل کو چھوڑ دیا تھا، خان یونس غزہ کے ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں اسرائیل کی جانب وحشیانہ کارروائیاں کی گئیں اور بمباری سے شہریوں کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں