مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، مزید 10 فلسطینی شہید ہوگئے
غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں،6 ماہ سے زائد عرصے سے جاری حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں اسرائیلی فوج کی چھاپا مارکارروائیاں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کو طولکرم کے نورشمس کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیل فوج کا کہنا ہے کہ 40 گھنٹوں سے زائد آپریشن میں 10 فلسطینوں کو ہلاک جبکہ نور شمس کیمپ کے ارد گرد سے 8 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔اس آپریشن میں اسرائیلی فوج کے 8 فوجی اور ایک پولیس افسر زخمی ہوا۔اس سے قبل جمعہ کو بھی نورشمس کیمپ میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں طولکرم بریگیڈ کے کمانڈر ابو شجاع الجابر اور ان کا ساتھی امیر ابوخدیجہ شہید ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments