کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا

پاکستانی کراٹے ماسٹر نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو ایونٹ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران تھپڑ جڑدیا۔دبئی میں کراٹے کمبیٹ 45 کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کراٹے ٹیم کے کپتان شاہ زیب رند نے بھارتی ہم منصب کو تھپڑ مار دیا، جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔تھپڑ مارنے کے بعد شاہ زیب نے بھارتی کپتان کو اُکساتے ہوئے پوچھا تھا کہ تھپڑ کیسا لگا۔رواں سال فروری میں میکسیکو ہونے والے کراٹے کمبیٹ 44 میں شاہ زیب رند نے حریف پیرو کے مارکو کیوباس پہلی ہی راؤنڈ میں محض 21 سکینڈز میں زیر کرتے ہوئے تاریخ رقم کی تھی۔دبئی میں ہونے والے ایونٹ کی میزبانی سابق مکسڈ مارشل آرٹسٹ باس روٹن اور جارج سینٹ پیئر کررہے ہیں جبکہ معروف یوٹیوبر مائیک مجلاک اور بالی ووڈ اداکارہ سلمان خان بھی ٹورنامنٹ کو چار چاند لگائیں گے۔فائٹ نائٹ کا آغاز کریگ جونز بمقابلہ آندرے منیز سے ہوگا جبکہ لوئیز روچا بمقابلہ میرزا بیک تبیو کے درمیان بنٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں