ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، انٹونی بلنکن
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بار مشرق وسطیٰ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کرنے کے اپنے پیغام کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح ایران پر کیے جانے والے اسرائیلی حملوں میں امریکا کسی طرح بھی شامل نہیں تھا۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے اس معاملے پر کوئی رد عمل نہیں دیاکہ کیا امریکا کو اسرائیل کی جانب سے حملے کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی جیسا کہ رپورٹ کیا جا رہا ہے، اور کیا جی سیون ممالک کو بھی حملے کی اطلاع امریکی ذرائع سے موصول ہوئی تھی۔انٹونی بلنکن سے اس بارے میں کوئی بات نہیں کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ جی سیون ممالک کے دباؤ نے اسرائیل کو اپنا حملہ محدود رکھنے میں مدد دی۔اگرچہ اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے تصدیق کی کہ حملے سے قبل امریکا کو اطلاع دی گئی جب کہ جی سیون ممالک کو اسرائیلی حملے کی اطلاع امریکی ذرائع سے ہی موصول ہوئیں۔واضح رہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملہ کرنے کے چند دن بعد صیہونی فوج نے دوبارہ کارروائی کرتے ہوئے ایران کے صوبے اصفہان پر میزائل داغ دیے جس کے بعد عالمی برادری نے دونوں ممالک سے کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔