اسرائیل نے 2ماہ منصوبہ بندی کے بعد ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا، نیویارک ٹائمز کا انکشاف

اسرائیلی کے سینئر عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے دو ماہ کی منصوبہ بندی کے بعد شام میں ایران کے سفارت خانے پر حملہ کیا۔امریکی خبر رساں ادارے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نیویارک ٹائمز نے اندرونی اسرائیلی دفاعی ریکارڈ دیکھے جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی جنگی کابینہ نے ایک ہفتہ قبل فضائی حملے کی منظوری دے دی تھی۔اسرائیلی حکام نے کہا کہ حملے کا مقصد شام اور لبنان کے لیے ایران کی القدس فورس کے کمانڈر محمد رضا زاہدی کو ہلاک کرنا تھا۔اسرائیل نے ابھی تک اس حملے میں ملوث ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی جہاں اس حملے میں ایران کے مطابق دو سینئر کمانڈروں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اسرائیلی ریکارڈ کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی ریاست نے اس اس سلسلے میں ایران کے معمولی ردعمل یا ایک چھوٹے پیمانے کے حملے کی توقع کی تھی۔ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ اسرائیل نے ایران کے ردعمل کا غلط اندازہ لگایا تھا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حملہ کرنے سے محض چند لمحے قبل امریکا کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں