آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان نے بیان دیا ہے کہ آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں۔یہ بات پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں چئیرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی مشاورت ہوئی شبلی فراز سینٹ میں لیڈر آف اپوزیشن ہوں گے، ان کے کاغذات آج جمع کروادیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی طرف سے آنے والے بیان سے متعلق چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں۔انہوں ںے بتایا کہ 6 جماعتی اجلاس 29 اپریل کو ہوگا جس میں جلسوں اور جلوسوں کا آغاز پنجاب سے کریں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما حسن رؤف نے کہا کہ ہماری جیت ہوچکی ہے اور دشمن ہار چکے ہیں، یہ آخری مرحلہ ہے، عنقریب عمران خان جیل سے باہر ہوں گے اور ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔