فائرنگ کا واقعہ، سلمان خان کا گھر چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہونے سے انکار

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے اپنی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو معمول کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فی الحال کسی بھی فلم کی شوٹنگ میں مصروف نہیں ہیں لیکن وہ آنے والے دنوں میں کچھ اشتہارات میں کام کریں گے اور اس کے لیے اُنہوں نے اپنی ٹیم سے کہا ہے کہ اُن کا کوئی بھی منصوبہ منسوخ نہ کیا جائے بلکہ وہ اپنے تمام کام شیڈول کے مطابق جاری رکھیں گے۔سلمان خان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکار فائرنگ کے واقعے پر توجہ نہیں دینا چاہتے کیونکہ اُنہیں لگتا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے پیچھے جن افراد کا ہاتھ ہے وہ یہی چاہتے ہیں کہ سلمان خان اپنے تمام پراجیکٹس چھوڑ کر پریشانی کے عالم میں گھر کی چار دیواروں میں قید ہوجائیں۔ذرائع کے مطابق سلمان خان نے بالی ووڈ کے اپنے تمام دوستوں اور اداکاروں سے کہا ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں اور اُن کے گلیکسی اپارٹمنٹس کا دورہ نہ کریں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ کسی کو بھی نقصان پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں