ایران کا سعودی، قطر، ترکیہ اور روس کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ، سعودی، قطر اور روس، ترکیہ، شام کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کرکے خطے کی صورت حال پر گفتگو کی۔ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہ اور سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فونک رابطے میں 13 اپریل کو ہونے والے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے کی صورتحال میں پیشرفت،بڑھتی کشیدگی اور اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کےعلاوہ ایران اور قطر کے وزرائےخارجہ کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے غزہ میں جنگ بندی سمیت علاقائی پیش رفت پر حسین امیرعبداللہیان سے گفتگو کی۔گفتگو کے دوران قطر نے خطےمیں استحکام کےلیےتمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔روس اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان بھی بات چیت ہوئی، روس اور ایران نےمشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی سےخبردار کیا، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دوران روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ کشیدگی ختم کرانا سلامتی کونسل کی ترجیح ہونی چاہیے۔ایران کے سینئر سفارت کار نے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ فون پر بات چیت گفتگو کے دوران کہا کہ اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق جائز دفاع کے دائرے میں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں