آئی پی ایل؛ دھونی کو لائیو دیکھنے کیلئے بیٹیوں کے باپ نے اسکول فیس خرچ کرڈالی

بھارت کو ٹی20 اور ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میچ میں دیکھنے کیلئے باپ نے بیٹیوں کی اسکول فیس خرچ کرڈالی۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص یہ کہتا دیکھائی دے رہا ہے کہ اُسے ٹکٹ نہیں مل رہے تھے اس لیے اپنی بیٹیوں کو دھونی کو لائیو دیکھانے کیلئے انکی اسکول فیس کی رقم بلیک ٹکٹ خریدنے میں لگادی۔یہ ٹکٹ اُسے بلیک میں 64 ہزار بھارتی روپے (یعنی 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) میں خریدے۔اس شخص ایک بیٹی نے کہا کہ ’’ میرے والد نے ان ٹکٹوں کو حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی، جب دھونی کھیلنے آئے تو ہم بہت خوش تھے، باپ اور بیٹیوں نے چنائی سپر کنگز کی دستخط شدہ فرنچائز جرسی پہن رکھی تھی اور وہ ٹیم کو سپورٹ کررہے تھے‘‘۔بیٹیوں کی اسکول فیس میچ پر خرچ کرنے والے والد پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید ہورہی ہے جبکہ کچھ مداح انکے پیار پر حیران ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں