’’ایران کروز میزائل سے لیس ہوکر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے‘‘ امریکا کا انتباہ
امریکا نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کروز میزائل سے لیس ہوکر حملہ کرسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر ممکنہ حملے کے پیش نظر بڑی تعداد میں کروز میزائل اور ڈرون تیار کرلیے ہیں اور وہ سفارتخانے میں اپنے ہلاک ہونے والے نمائندوں کو بدلہ لے سکتا ہے۔امریکی اعلیٰ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر ممکنہ حملے کیلیے 10 سے زائد کروز میزائل تیار کرلیے ہیں۔
Load/Hide Comments