کیویز کیخلاف سیریز؛ عامر، عماد کی واپسی! عثمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی20 میچز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ناموں میں کپتان بابراعظم کے علاوہ ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، محمد عرفان نیازی، محمد رضوان، محمد عامر، صائم ایوب، نسیم شاہ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں۔ریزو کھلاڑیوں میں نوجوان حسیب اللہ خان، محمد علی، وسیم جونئیر، سلمان آغا اور صاحبزادہ فرحان اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ریٹائرمنٹ واپس لینے والے محمد عامر کی 4 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم بھی کیویز کیخلاف ایکشن میں دیکھائی دیں، اسی طرح یو اے ای کو چھوڑ کر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے والے عثمان خان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ یہ سیریز پاکستان کرکٹ ٹیم کی امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔اس سیریز کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے میں بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔