امدادی رضاکاروں کی موت، برطانیہ کا شفاف اور آزادانہ جائزے کا مطالبہ

برطانوی حکومت نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے سات امدادی رضاکاروں کی ہلاکت کے انتہائی شفاف اور مکمل طور پر آزادانہ جائزے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسے واقعات سے سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ دوبارہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیر کی شام اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے ورلڈ سینٹرل کچن کے سات افراد میں سے تین برطانوی تھے۔سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ ہم ورلڈ سینٹرل کچن کے امدادی رضاکاروں کے قتل کے حوالے سے اسرائیل کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں اٹھائے گئے ابتدائی قدم کے طور پر دو افسران کی معطلی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ اس حوالے سے تحقیقات کے نتائج کو مکمل طور پر شائع کیا جانا چاہیے اور مکمل طور پر آزادانہ جائزے کے ساتھ عمل کیا جانا چاہیے تاکہ شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔تین برطانوی شہریوں کی موت نے برطانیہ کی حکومت پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد کے لائسنس معطل کرنے کے لیے دباؤ بڑھا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں