مہوش حیات کی نئی فلم ‘دغا باز دل’ کا ٹریلر ریلیز

لاہور: پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی نئی آنے والی فلم ’’دغا باز دل‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی فلم ’’دغا باز دل‘‘ کا ٹریلر پوسٹ کیا۔ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ مہوش حیات پر جنات ہوتے ہیں اور جب اداکارہ کا علاج کروانے کی کوشش کی جاتی ہے تو ان کے گھر والے کہتے ہیں کہ اس کی شادی کردیتے ہیں، شادی کے بعد جنات سے چھٹکارا مل جائے گا۔
اداکارہ کے گھر والے ان کے چاچا کے بیٹے (علی رحمٰن) کے ساتھ ان کا رشتہ طے کرتے ہیں لیکن لڑکا لڑکی دونوں ہی اس رشتے کے خلاف ہوتے ہیں اور اپنی شادی رکوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں لیکن آخر میں دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوجاتی ہے۔مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی یہ فلم رواں سال عید الطفر کے موقع پر پاکستان بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں