غزہ پر ایٹمی حملہ کرنے کی تجویز، امریکی رکن کانگریس کا نفرت انگیز بیان
امریکی ریپبلکن کانگریس کے رکن ٹم والبرگ نے غزہ پر ایٹمی حملہ کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے نفرت انگیز بیان دے دیا۔قطری نشریاتی ادارہ الجزیرہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ امریکی رکن کانگریس ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے غزہ کو مزید انسانی امداد فراہم کرنے کی مخالفت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں غزہ میں انسانی امداد پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کرنا چاہیے، غزہ کو ہیروشیما اور ناگاساکی بنا دینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ناگاساکی اور ہیروشیما کی طرح‘ ایٹمی بم گرا دینا چاہیے تاکہ اسے جلد ختم کیا جا سکے۔’امریکی ریپبلکن کانگریس کے تبصرے پر بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments