نیتن یاہو نے کرپشن کیس موخر کرنے کی درخواست دائر کردی
اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے خلاف جاری کرپشن مقدمات میں سماعت مؤخر کرنے کی درخواست کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو پر کرپشن سے متعلق کئی الزامات ہیں جن میں رشوت, دھوکہ دہی اور اختیارات کا غلط استعمال شامل ہے۔نیتن یاہو کے وکلا کا مؤقف ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور جنگی حالات کی وجہ سے وزیراعظم کے پاس عدالت میں پیش ہونے کیلئے مناسب وقت نہیں ہے۔ وکلا نے عدالت میں خاص طور پر ایران اور خطے کی کشیدگی کو بطور جواز پیش کیا۔
Load/Hide Comments



