اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ہرنیا کی تشخیص
مقبوضہ یروشلم: غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ہرنیا کی تشخیص ہوئی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کو معمول کے چیک اپ کے دوران 74 سالہ بنجمن نیتن یاہو میں ہرنیا کی تشخیص ہوئی، اتوار کو انکا آپریشن کیا جائے گا۔ہرنیا کے آپریشن سے قبل نیتن یاہو نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اس علاج سے کامیابی سے گزر جاؤں گا اور بہت جلد اپنے کام پر واپس آؤں گا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی غیر موجودگی میں وزیر انصاف یاریو لیون قائم مقام وزیر اعظم کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
Load/Hide Comments