ایران نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر باضابطہ جواب دے دیا
ایران نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی 15 نکاتی تجاویز پر باضابطہ جواب دے دیا ہے اور اب واشنگٹن کے ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ جنگ بندی منصوبہ یک طرفہ اور غیر منصفانہ ہے، جو زیادہ تر امریکی اور اسرائیلی مفادات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ایرانی عہدیدار کے مطابق یہ تجاویز پاکستان کے ذریعے تہران تک پہنچائی گئیں، جن کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایران نے اپنا مؤقف بھی پاکستان کے ذریعے ہی امریکا تک پہنچا دیا۔ایران نے واضح کیا ہے کہ ان تجاویز میں بنیادی تقاضوں کی کمی ہے اور موجودہ صورتحال میں باضابطہ مذاکرات کے لیے کوئی واضح فریم ورک موجود نہیں۔
Load/Hide Comments



