تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریب بمباری
ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب شدید بمباری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم تمام پاکستانی سفارتی عملہ محفوظ رہا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق بمباری کا سلسلہ رات تقریباً 8 بجے شروع ہوا، جس کے دوران سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ایرانی فوج کا مرکز ’ارتش‘ واقع ہے، جو ممکنہ طور پر حملے کا ہدف تھا۔
Load/Hide Comments



