تل ابیب کے آسمان پر کوؤں کا راج، وائرل ویڈیو نے خوف پھیلا دیا

تل ابیب کے آسمان پر کوؤں کا راج، وائرل ویڈیو نے خوف پھیلا دیا

اسرائیل کے شہر تل ابیب کے آسمان پر کوؤں کے بڑے جھنڈ کے منڈلانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس نے صارفین میں بحث اور تشویش کو جنم دے دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور حالیہ دنوں میں اسرائیل پر میزائل حملوں کے باعث صورتحال پہلے ہی حساس بنی ہوئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوؤں کا ایک بڑا غول غیر معمولی انداز میں شہر کے اوپر چکر لگا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر بعض صارفین اس منظر کو بدشگونی سے تعبیر کر رہے ہیں اور اسے آنے والے کسی بڑے واقعے یا تباہی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔
کچھ افراد نے تاریخی حوالوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی پرندوں کی غیر معمولی حرکات کو جنگوں یا سلطنتوں کے زوال سے جوڑا جاتا رہا ہے۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات عموماً قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوتے ہیں، جیسے موسم میں تبدیلی، خوراک کی تلاش یا ماحولیاتی عوامل۔ ان کے مطابق اس قسم کی ویڈیوز کو محض سائنسی تناظر میں دیکھنا چاہیے اور غیر ضروری خوف یا افواہوں سے گریز کرنا چاہیے۔
اس وائرل ویڈیو نے جہاں لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے، وہیں موجودہ کشیدہ حالات کے باعث اس پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں